اوپن اے آئی کا ’ریڈ کوڈ‘ اعلان: GPT-5.2 کی قبل از وقت لانچ کی تیاری

“اوپن اے آئی ہیڈکوارٹر اور GPT-5.2 لانچ کی ممکنہ تیاریوں کی نمائندہ تصویر”

یوتھ ویژن نیوز : (علی رضا سے) گوگل Gemini 3 کے دباؤ کے بعد اوپن اے آئی نے ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال میں GPT-5.2 جلد لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اے آئی ریس میں نیا موڑ۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقابلہ شدت اختیار کر گیا ہے، اور تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی نے ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کے اعلان کے بعد اپنا نیا اے آئی ماڈل GPT-5.2 طے شدہ وقت سے پہلے لانچ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے سازندگان اس ہفتے ہی یہ جدید ماڈل پیش کر سکتے ہیں، جبکہ پس منظر میں گوگل کے Gemini 3 کی لانچ اہم وجہ بن کر سامنے آئی ہے، جو کئی ٹیسٹس میں چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق Gemini 3 کا ریکارڈ اسکور، جس نے انسانیت کے آخری امتحان تک میں سبقت حاصل کی، اوپن اے آئی کے لیے سخت دباؤ کا باعث بنا۔

اوپن اے آئی کی مدد سے جینیاتی بیماریوں کی تشخیص میں انقلاب

سی ای او سیم آلٹمن نے ماڈل کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک اندرونی میمو میں اعتراف کیا کہ چیٹ جی پی ٹی کو حریفوں کے مقابلے کے لیے فوری اپ گریڈ کی ضرورت ہے۔ اس پیش رفت سے واضح ہے کہ عالمی اے آئی ریس ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں چند دنوں میں بڑے فیصلے پوری انڈسٹری کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں