مریم نواز شریف سے سکھ وفد کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کا مضبوط پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سکھ آف امریکہ کے وفد سے ملاقات، اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

یوتھ ویژن نیوز : (اُمِ ہانی سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سکھ آف امریکہ کے وفد کی ملاقات، اقلیتوں کے حقوق، سکھ میرج ایکٹ اور مذہبی ہم آہنگی پر اعتماد کا اظہار۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکہ سے آئے ہوئے سکھ آف امریکہ کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت بانی چیئرمین چند ہوک کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اور سکھ وفد کے درمیان پنجابی زبان میں گفتگو ہوئی جسے وفد نے خوشگوار اور اعتماد پر مبنی قرار دیا، امریکی سکھ نمائندوں نے پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ، کرسمس کی تقریبات کے پرامن انعقاد، پنجابی زبان کے فروغ اور پنجابی سائن بورڈز کی تنصیب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کی عملی مثال ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں : امریکی سکھ وفد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مداح نکلے

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ امریکہ سے آنے والے سکھ بھائیوں سے ملاقات خوشی اور اعزاز کی بات ہے اور سکھ برادری کا پنجاب میں موجود مقدس مقامات سے گہرا جذباتی تعلق پاکستان کے ساتھ ان کے اٹوٹ رشتے کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعلیٰ نے گوردوارہ کرتارپور کو پاکستان کا امن کا ناقابلِ تردید پیغام قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں 56 تاریخی گوردواروں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تاکہ سکھ یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، انہوں نے اقلیتوں کی فلاح اور معاشی بحالی کے لیے 75 ہزار اقلیتی کارڈ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی، مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پنجاب میں آنے والے ہر سکھ یاتری کی حفاظت، سہولت اور خوشگوار یادوں کے ساتھ واپسی حکومت کی ذمہ داری اور اعزاز ہے اور پاکستان مذہبی سیاحت، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کے ذریعے خود کو عالمی سطح پر امن و آشتی کے مرکز کے طور پر متعارف کرانا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں