وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور کے ساتھ اہم ملاقات

“نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی اسلام آباد میں اہم ملاقات کا منظر۔”

یوتھ ویژن نیوز : (مس کنول فرید سے) وزیر خارجہ اسحاق ڈاراور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال۔


اسلام آباد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان ایک اہم سفارتی ملاقات ہوئی جس میں پاک۔امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر جاری پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک امریکہ قریبی روابط کو دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سیکیورٹی، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، خصوصاً مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں جاری تبدیلیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی امن و استحکام کیلئے باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں