روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی

چوہا نمبر 1 شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کو تو جہاں بوٹ نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں، میں آج شہبازشریف کا نام چیری بلاسم رکھتا ہوں۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  چوہا نمبر ون شہبازشریف نے اپنی اچکن سلوا لی تھی اور وہ وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا تھا، بڑے بڑے اس نے بیان دیئے اس نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو ایبسولوٹی ناٹ نہیں کہتا اور امریکہ کو ناراض نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے شریف خاندان اب لندن میں جا کر سیاست کریگا، اگر انہوں نے لندن میں سیاست کی تو مجھے ڈر ہے برطانیہ پاکستان سے قرض مانگے گا۔

عمران خان نے کہا کہ 27مارچ کو قوم نے ان چوہوں کو یہ بتانا ہے کہ وہ امر باالمعروف کے ساتھ کھڑی ہے۔ بڑوں سے کہہ رہا ہوں کہ آنے والی نسلوں کیلئے نکل کر چوہوں کو بتانا ہے کہ پاکستانی قوم سچائی کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگوں کے ضمیر کے سودے کرکے ملک کے نظام کو تباہ کرتے ہیں، یہ اپنی چوری چھپانے کیلئے پوری قوم کو تباہ کررہے ہیں،  ان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،اور اس جنازے پر نیا پاکستان کھڑا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہہ کر جاتا ہوں کہ میں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، میں جب تقریر کیلئے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال سے ڈیزل کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برے اور مشکل وقت میں پوری کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سکھانا چاہتا ہوں کہ تباہی اور عظمت کا راستہ کون سا ہے، نوجوانوں کے سامنے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں ایک نیکی اور بدی کا۔

انہوں نے کہا کہ صالح محمد خان کے ضمیر کو خریدنے کیلئے 20 سے 25کروڑ روپے رکھے گئے، ان کے پاس بھی2 راستے تھے کہ وہ پیسے لے کر کہتے کہ عمران خان بہت غلط آدمی ہے، دوسرا راستہ نیکی کا راستہ ہے، سچ اور حق کا راستہ آسان نہیں بہت مشکل ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com