ایرانی وزارتِ صحت کا دعویٰ: امریکی حملوں میں 14 افراد جاں بحق، 78 زخمی

ایران امریکی حملے

یوتھ ویژن نیوز : (تہران)- ایرانی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو ملک کے پانچ مختلف صوبوں میں ہونے والے مبینہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 78 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ حسین کرمان پور کے مطابق زخمیوں میں سے 47 افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

ادھر جنوبی ایران کے ضلع ایرانشہر کے گورنر نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ایک مبینہ امریکی حملے میں ہوائی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

تاہم امریکی حکام کی جانب سے ان مبینہ حملوں کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ اس خبر کی آزاد ذرائع سے بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں