ٹرمپ کا دعویٰ: ایران میں نئی قیادت، اسے رجیم چینج کہہ سکتے ہیں
یوتھ ویژن نیوز : واشنگٹن (25 مارچ 2026) – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نئی قیادت کے حوالے سے اہم بیانات دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں ہم نے پچھلی قیادت ختم کر دی، اب ایک نیا گروپ آیا ہے جسے رجیم چینج کہہ سکتے ہیں، اور اب مذاکرات کے لیے درست افراد کے ساتھ بات ہو رہی ہے۔
نئی قیادت اور رجیم چینج
ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اب نیوی، فضائیہ اور سابقہ قیادت نہیں رہی، یہاں تک کہ بات کرنے کے لیے بھی کوئی نہیں بچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں موجود افراد ڈیل چاہتے ہیں اور مذاکرات جاری ہیں، جن میں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس شریک ہیں۔
ایران کی ایٹمی صلاحیت اور مذاکرات
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات اس بنیاد پر ہوں گے کہ تہران کے پاس ایٹمی صلاحیت اور یورینیم افزودگی ہونی چاہیے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے اور یہی مذاکرات کا مرکزی نکتہ ہے۔
ایران میں امریکی کارروائیاں اور کشیدگی
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں ہم نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں امریکی کارروائیاں کھلے عام جاری ہیں اور کوئی روکنے والا نہیں۔ سوال کے جواب میں کہ آیا بمباری جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ تہران ہم سے سمجھداری سے بات کر رہا ہے۔