حج 2026: عازمین کو تربیتی ورکشاپس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت
یوتھ ویژن نیوز: (قاری عاشق حُسین سے) وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے عازمین کو تربیتی ورکشاپس میں شرکت یقینی بنانے اور غیر حاضری کی صورت میں متبادل تربیت حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
حج 2026 کی تربیتی ورکشاپس کا شیڈول جاری
وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے تمام عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تربیتی ورکشاپس میں شرکت کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہ تربیت مناسکِ حج کی درست ادائیگی کے لیے نہایت اہم ہے۔
غیر حاضر عازمین کے لیے متبادل تاریخ اور مقام کی سہولت
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جو عازمین مقررہ شیڈول کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں شریک نہیں ہو سکے، وہ متبادل تاریخ اور مقام پر شرکت کر کے اپنی حاضری لازمی لگوائیں۔
پاک حج 2026 موبائل ایپ پر مکمل معلومات دستیاب
وزارت نے واضح کیا ہے کہ حج تربیت (پہلا مرحلہ) کا مکمل شیڈول پاک حج 2026 موبائل ایپ اور سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے، جہاں سے عازمین اپنی تربیت سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔