روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

لانگ مارچ کرنے کا حتمی فیصلہ ایک 2 روز میں ہوجائے گا فواد چودھری

یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ایک 2 روز میں ہوجائے گا،

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار،ہنگامی لینڈنگ

ہم نے فائنل میچ کھیلنا ہے ریہرسل کے بغیر ہی جائیں گے، لانگ مارچ سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا وزیراعظم ہونا پاکستان کیلئے خطرناک ہے، عمران خان جہاں جاتے ہیں لاکھوں لوگ باہر نکل آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آخری تنخواہ اپریل میں لی تھی جس کا یہ ثبوت ہے کہ ہمارے استعفے منظور ہوچکے ہیں، ان چوروں کا کہنا ہے ہمیں اسمبلیوں میں بیٹھنا چاہیے جبکہ عوام نئے الیکشن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فائنل میچ کھیلنا ہے ریہرسل کے بغیر ہی جائیں گے،لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ایک 2روز میں ہوجائے گا،لانگ مارچ پی ٹی آئی کا سیاسی معاملہ ہے اس سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں،عمران خان اور پی ٹی آئی کو پنجاب حکومت کی مدد لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی گروہ یا ملک کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف

فواد چودھری نے کہا کہ جعلی آڈیو لیکس چل رہی ہیں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، جعلی آڈیو لیکس میں 5 ارکان کیا 50کی بھی بات ہوتی تو کوئی مسئلہ نہیں، یہ سارا پروپیگنڈا اپنی موت آپ مرجائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے جعلی ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں، جس کی ماہر مریم نواز ہیں، لمحہ فکریہ ہے کہ وزیراعظم آفس کے ٹیلیفون لیکس ہورہی ہیں،آڈیو لیکس دشمن کے پاس چلی گئیں، اس کی ذمہ داری انٹیلی جنس ایجنسیز پر ہے، انٹیلی جنس ایجنسیزکا کام نامعلوم نمبروں سے لوگوں کو ڈرانے یا سیاسی جوڑ توڑ کرنا آپ کا کام نہیں ہے، ن لیگ نے ایک اور کام کیا ہوا ہے، فیک ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں، اس کی ماہر جھوٹوں کی پی ایچ ڈی مریم نواز ہیں، جعلی آڈیوز بنانا مشکل بات نہیں ہے، آپ کہیں تو ہم سب کی نکال دیں گے۔
اسی طرح عمران خان نے مزید کہا کہ جلد لانگ مارچ کی کال دوں گا، میانوالی والوں کو نکلنا ہوگا،ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے۔خوف کی زنجیر گرتی نہیں توڑی جاتی ہے۔آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے۔ شہبازشریف کواب سائفر یاد آگیا ۔شہبازشریف اب سائفر تحقیقات کی بات کررہے ہیں۔میں نے سپریم کورٹ کو سائفر اس لیے بھیجا کہ تحقیقات ہوں۔شہبازشریف سائفر سازش کا حصہ تھے،سازش کے تحت عمران خان کی حکومت جاتی تو کس کو آنا تھا،شہبازشریف کو ہی سازش کے تحت حکومت میں آنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انہوں نے مزید کہا کہ مارے دور میں بجلی ،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں زیادہ نہیں تھیں۔آج لوگ حیران ہیں ،فیس دیں یا بھوک ختم کریں۔ ہمارے اوپر مسلط کیے گئے لوگ اپنے خلاف کیسز ختم کروارہے ہیں۔ مجھے 4 لوگوں نے قتل کروانے کا منصوبہ بنایا، مجھ پر توہین مذہب کا الزام سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگایا گیاکہ اگر مجھے کچھ ہوا تو کہا جائے گا کہ عمران خان کو کسی مذہبی جنونی نے قتل کیا۔ میں نے ایک ٹیپ ریکارڈ کروا کے رکھی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔مجھے کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز کی جائے گی جس میں چار لوگوں کے نام پورے ملک کے سامنے آئیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com