روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کو اسمبلی واپسی کا مشورہ

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری )قومی اسمبلی کے استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی واپس جاکر کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

قومی اسمبلی سے تمام استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت  کے دوران چیف جسٹس نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو اسمبلی واپس جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے۔ پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا محمد بن سلمان کو ٹیلی فون،سعودی عرب کےقومی دن پرمبارکباد

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے پاس پینے کا پانی ہے نہ کھانے کو روٹی۔ بیرون ملک سے لوگ متاثرین کی مدد کے لیے آ رہے ہیں۔ ملکی کی معاشی حالت بھی دیکھیں۔ پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہوں گے؟ ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لے کر فیصلہ دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ اسپیکر کے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کے لیے کافی مشکل کام ہے۔ استعفوں کی تصدیق پروسیجرل مسئلہ ہے ۔ پارلیمان کا احترام ہمارا فریضہ ہے، جو ہم کریں گے ۔ ممکن ہے ایک ساتھ استعفوں سے تحریک انصاف کو سیاسی فائدہ ہو ۔ تحریک انصاف کا پہلا فریضہ پارلیمان میں شمولیت ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے استعفوں کے آرڈر پر ہم سے فیصلہ نہ لیں، ممکن ہے نئے آنے والے اسپیکر اسمبلی تصدیق کر کے اپنی تسلی چاہتے ہوں ۔ تحریک انصاف پر ذمے داری ہے چیزوں کو جلدی میں نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرآپےسے باہر،تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کر لیے تھے۔ استعفے منظور ہو جائیں تو دوبارہ تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

سپریم کورٹ کے بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف بطور جماعت کیسے عدالت آ سکتی ہے؟ استعفا دینا ارکان کا انفرادی عمل ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کے معاملات میں واضع داری اور برداشت سے چلنا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد بازی نہ کریں۔ سوچنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، پارٹی سے ہدایات لیں۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ من پسند حلقوں میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔ شکور شاد کے سوا کسی رکن نے استعفے سے انکار نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اسپیکر سے کبھی پوچھا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیوں نہیں کر رہے؟۔ اسپیکر کا اپنا طریقہ کار ہے ہم کیسے مداخلت کر سکتے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کی موت کی سچی پیشگوئی کرنےوالی نجومی نےبادشاہ چارلس کیلئے پیشگوئی کردی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہر ادارے کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے۔ عام انتخابات کے لیے پورا نظام ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ بھی کم ہوتا ہے۔ عدالت نے فیصل چودھری کو مزید تیاری کا وقت دیتے ہوئے استعفوں کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر عمران خان سے ہدایات لینے کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ استعفوں کی منظوری کے لیے جلدی نہ کریں، ایک بار سوچ لیں۔ پارٹی ارکان آپ کی لیڈرشپ ہیں۔ عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com