شہبازشریف کا محمد بن سلمان کو ٹیلی فون،سعودی عرب کےقومی دن پرمبارکباد

یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے )  وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے 92ویں قومی دن پر ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد پر خادم حرمین شریفین، سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے عطیات کیلئے سعودی عرب میں پورٹل بنانے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ 

سعودی ولی عہد نے سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا اور سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com