روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

لیڈر وہ ہوتا ہے جو الیکشن کا نہیں، اپنی اگلی نسل کا سوچتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری

جہلم ۔ (واصب ابراہیم غوری سے):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، لیڈر وہ ہوتا ہے جو الیکشن کا نہیں، اپنی اگلی نسل کا سوچتا ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ ماحول کی بہتری اور اپنی اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بات کی، ماضی میں کسی نے ملک میں ماحول کی بہتری کا سوچا تک نہیں تھا، آج 25 ہزار ایکڑ زمین پر 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے، جہلم میں ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے جہلم تا للہ ڈوئل کیرج وے کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا ہے، انشاءاللہ اگلے سال یہاں کے عوام کی سہولت کے لئے ڈوئل کیرج وے مکمل ہو جائے گا، جلال پور کنال منصوبہ تیزی سے جاری ہے، ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی، آج ہمارے کسان کو اپنی فصلوں کی پوری قیمت مل رہی ہے، زرعی معیشت میں بہتری آئی ہے، ہماری صنعتیں ترقی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں بجوالہ فاریسٹ، ضلع جہلم میں وزیراعظم کے بلین ٹرین سونامی پروگرام کے تحت میگا پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بلغاریہ کی سفیر، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر جہلم، میڈیا نمائندگان، جہلم پریس کلب کے عہدیداران، جہلم کے غیور عوام اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کسی نے ماحول کی بہتری کا سوچا تک نہیں تھا، وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے دس ارب درخت لگانے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے الیکشن کا نہیں بلکہ اپنی نسل کا سوچتا ہے اور وزیراعظم نے ہمیشہ ماحول کی بہتری اور اپنی اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت موسمیاتی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کوئی ایک قوم یا ایک ملک اس سے متاثر نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی نسل کو ایک بہتر ماحول دے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کینسر اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ماضی میں ماحول کی بہتری کے لئے کسی نے کام نہیں کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہلم میں ہم نے ساڑھے دس ہزار ایکڑ اراضی جنگل کے لئے مختص کی ہے، 2018ءمیں ہم نے یہاں جو پودے لگائے تھے آج وہ تن آور درخت بن چکے ہیں، درخت اور پودے لگانے سے آج یہاں زمین میں پانی کا ٹھہراﺅ پیدا ہو گیا ہے، آج 25 ہزار ایکڑ زمین پر 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے چھ ہزار سے زائد بچے یہاں آج اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، آج لگائے جانے والے پودے ان بچوں کی شناخت بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے اندر ہم نے ترقی کے سفر کا آغاز کیا ہے، جو منصوبے یہاں شروع کئے ہیں، ان کے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں سکتا تھا، جہلم تا للہ روڈ کی حالت سب کے سامنے ہے، ماضی میں اس سڑک پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی، وزیراعظم عمران خان نے ڈوئل کیرج وے کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا ہے، انشاءاللہ اگلے سال یہاں کے عوام کی سہولت کے لئے یہ ڈوئل کیرج وے مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلال پور کنال منصوبہ تیزی سے جاری ہے، ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین سالوں میں تحصیل پنڈ دادنخان کے لئے 70 ارب روپے کے منصوبے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، ہمارے قبرستان شہیدوں کے لہو سے مہکتے ہیں، شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت یہ ملک آگے بڑھ رہا ہے، ملک کے لئے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج دیہات میں کسانوں کو اپنی فصلوں کی پوری قیمت مل رہی ہے، ہماری زرعی اکانومی میں پہلی مرتبہ بہتری آئی ہے، ہماری صنعتیں ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ملک میں بھی مہنگائی کی لہر ہے لیکن بہت جلد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلغاریہ کی سفیر نے کہا کہ آج ماحول کو بہتر کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت پر خوشی ہوئی، وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، یہاں آج بہت سے سکولوں کے گروپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تقریب کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے پودا لگا کر 20 ہزار پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com