لاہورمیں کالعدم تنظیم کے کارکنان اور پولیس میں تصادم، 2 اہلکار شہید

وزیر اعلی عثمان بزدار کا قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم "قانون کی عملدراری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے- افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے” – وزیراعلیٰ پنجاب

https://twitter.com/UsmanAKBuzdar/status/1451505805774278659

لاہور ایم اے کالج چوک پر پولیس اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے کارکنان کے درمیان تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور مظاہرین کی گاڑی تلے آکر دو اہلکار شہید ہوگئے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق لاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور اس دوران حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایم اے کالج کے مقام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا۔

تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران مظاہرین کی گاڑی تلے 2 پولیس اہلکار آکر شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ گوالمنڈی میں تعینات اہلکاروں ایوب اور خالد نے فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں