17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی 2022ء کےانتظامات بروقت مکمل کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا
بہاول پور( واصب ابراہیم غوری سے )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی 2022ء کے تمام انتظامات شاندار انداز میں مکمل کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں متعلقہ افسران و سٹاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں 17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کے حوالہ سے قائم کی گئیں کمیٹیوں کے کنونئیر اور متعلقہ افسران کے اجلاس میں انتظامات کاجائزہ لے رہے تھے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامرنذیر کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنربہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ، سی ڈی اے کے آفیسر امتیاز لاشاری، سی او ضلع کونسل اظہر جاوید، سی سی او کارپوریشن نصراللہ ملک، پروگرام آفیسر آرٹس کونسل ملک ذکاء اللہ، اکاؤنٹس آفیسر آرٹس کونسل سہیل کامران میتلا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی سے خطہ کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا اور علاقہ کے لوگوں کو شاندار ڈیزرٹ ریلی دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کے لئے قائم کمیٹیاں فعال انداز میں کام کریں اور تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر تمام اداروں کے مابین بہترین باہمی رابطہ سے تمام امور بہتر طریقہ سے سرانجام دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ریلی کے تمام ایونٹ شاندار انداز منعقد کئے جائیں۔ ان ایام میں شہر کی سرکاری عمارتوں پر چراغاں کی جائے۔ اندرون فرید گیٹ فوڈ سٹرئٹ قائم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سٹاک اور پریپئرڈ کیٹگری کی ریس، ڈرٹ بائیک شو،میراتھن، موٹر بائیک ریس،کیمل شو کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں محکمہ سپورٹس کی جانب سے ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کے انتظامات اور دیگر متعلقہ محکموں سے منعقد کی جانے والی ثقافتی سرگرمیوں کے بارے دریافت کیا۔