10 سالہ نابینا پاکستانی بچے کی عالمی جیت !انڈونیشیا میں قرأت کا بین الاقوامی مقابلہ اپنے نام کرلیا

pakistani-blind-child-wins-qirat-competition-indonesia

یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے) کراچی سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ نابینا پاکستانی بچے محمد ابوبکر نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں رابطہ عالمِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ’تحفیظ و قرأت‘ کے بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ ابوبکر، جو کراچی کے مدرسہ دارالاصلاح للتحفیظ والتجوید کے طالبِ علم ہیں اور جن کے والد مقامی مسجد میں خادم کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں، نے اسلامی ممالک سے آئے ہوئے طلبہ کے درمیان نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔

مدرسے کے مہتمم اور ان کے استاد قاری اصلاح اللہ صادق نے اس شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابوبکر نے نہ صرف مدرسے بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

10 سالہ پاکستانی نابینا حافظ محمد ابوبکر انڈونیشیا میں قرأت کا عالمی مقابلہ جیتنے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں