ہم بدمعاش نہیں لیکن بدمعاشی کی توجواب دیں گے، غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے، پرویز خٹک

لاہور (عاقب غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے واضح طور پر کہا ہے کہ بدمعاشی کا جواب ہم بدمعاشی سے دیں گے، پولنگ اسٹیشنز پر ان کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ چور آخر کب تک ہم پر راج کریں گے؟انہوں نے کہا کہ ملک کو نوازشریف اور زرداری کے قرضوں نے بھکاری بنا دیا، عمران خان کی مقبولیت دیکھ کران کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، 17جولائی کوغنڈوں کوشکست دینی ہے۔پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ شہباز شریف کہتا تھا کپڑے بیچ دوں گا اس نے ہمارے کپڑے بیچ دیئے، 17 جولائی کو آپ سب نے نکلنا ہے، آپ نے گلی گلی جا کر لوگوں کو عمران خان کا پیغام پہنچانا ہے۔

پرویز خٹک نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کب تک ہم مانگتے رہیں گے اور غلامی کرتے رہیں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں