چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ڈپٹی چئیرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی ، سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کےہمراہ وزارت تجارت آمد
اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ڈپٹی چئیرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی ، سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کے ہمراہ وزارت تجارت کا دورہ کیا۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نےسینیٹر عون عباس بپی کو وزیر اعظم کے بطور معاون خصوصی برائے ای کامرس تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے چئیرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی اور دیگر سینیٹر صاحبان کو ای کامرس کی نئی قومی پالیسی کے اجراء ، ای پورٹل ، ای یورنیورسٹی کے قیام کے حوالے سے جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ چئیرمین سینیٹ جناب صادق سنجرانی نے معاون خصوصی سینیٹر عون عباس بپی کو انتہائی قلیل وقت ای کامرس کی قومی پالیسی جاری کرنے، ای پورٹل اور ای یونیورسٹی سے متعلق کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینیٹر عون عباس بپی کو ای کامرس سے متعلق قانونی پیچدگیوں کے حل کے لئے ایوان بالا میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مبنی ہے اور جبکہ ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اگر ای کامرس کے ذریعے تجارت کے حوالے سے نوجوانوں بلخصوص خواتین کو باقاعدہ تربیت کے لئے مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ لوگ خود کفیل ہو کر اپنے خاندان کے لئےباعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں گے۔