چوہدری نے سالک نے میرے مشورے سے شہباز شریف کو ووٹ دیا، چوہدری شجاعت
لاہور( قاری عاشق حسین سے )مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ چوہدری نے سالک نے میرے مشورے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخابات میں سالک نے جو قدم اٹھایا اور جس طریقے انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا وہ میرے مشورے سے اور مجھ سے پوچھ کر کیا
انہوں نے کہا ہے کہ ق لیگ کے دونوں وزرا ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے جبکہ رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments