چودھری شجاعت کے اعلان نے حمزہ شہباز کیلئے مشکل کھڑی کردی

لاہور ( مبشر بلوچ سے ) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالہیٰ ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں، صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے،غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے،میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے،اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں