پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا: رانا ثنااللہ کا عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ
اسلام آباد:(قاری عاشق حیسن سے ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا”۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانامہ اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار آج ایک جگہ جمع ہوگئے، دونوں کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں، نیا پاکستان کا فنکار اور ڈیم کا معمار، دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔
Load/Hide Comments