پرامن پاکستان جیت گیا اور امن دشمن ہار گئے،پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے:عثمان بزدار
لاہور:(عاقب ابراہیم غوری سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتاہوں اور پاکستان آمد پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔میگا قومی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین رہیں اور تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں میچوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملااورپورے ٹورنامنٹ کے دوران قوم کاجوش و خروش اور جذبہ لائق تحسین رہا۔ میچوں میں عوام کے جوش وخروش سے پوری دنیا کو پیغا م گیا کہ پاکستانی قوم پرامن قوم ہے- پرامن پاکستان جیت گیا اور امن دشمن ہار گئے۔ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اورپی ایس ایل نے قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں