پاکستان کےلیےبری خبر،وفاقی وزیربرائےتوانائی حماداظہرنےخبردارکردیا

اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، دو سالوں میں 18 فیصد کمی ہو چکی ہے، صنعتوں اور گھریلو صارفین کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،کراچی میں گیس کے بحران پر کام کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سردیوں میں کابینہ کے تعین شدہ ترجیحی آرڈر کے مطابق ہم نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ میں انڈسٹری اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس روکنے سے منع کر دیا گیا ہے،

حماد اظہرنے کہا کہ قدرتی گیس کی سپلائی کو سردیوں میں مینیج کیا جاتا ہے، کابینہ کے تعین شدہ ترجیحی آرڈر کے مطابق کم ترجیحی علاقوں سے گیس روک کر گھریلو صارفین کو فراہم کی جاتی ہے،گھریلو صارفین کی ڈیمانڈ سردیوں میں تین سے پانچ گنا بڑھ جاتی ہے،

انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے ان سیکٹرز کو گیس روک کر گھریلو صارفین کی بڑھی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سماعت کی درخواست دائر کریں اور اپنا موقف پیش کریں کہ ہم نے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، دو سال میں 18 فیصد کمی ہو چکی ہے، صنعتوں اور گھریلو صارفین کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے درآمدی ایل این جی کی قیمت زیادہ ہے، ایک کارگو آٹھ یا دس ارب روپے کا آتا ہے اور ڈومیسٹک گیس پائپ لائن کے ذریعے سپلائی کی جائے تو حکومت کو ایک ارب روپے واپس ملتے ہیں،

ایک حد سے زیادہ گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی،اس سال ہم نے سیزنل ونٹر انرجی پیکیج کا بھی اعلان کر رکھا ہے، صارفین سردیوں میں جتنے بجلی کے یونٹس استعمال کریں گے ان پر رعایت دی جائے گی، اس پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، حماد اظہر نے کہا کہ ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں قدرتی گیس میں ہر سال کمی اور بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باوجود گیس کو بہتر طریقے سے مینیج کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، سردیوں میں دیگر سیکٹرز کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے، سسٹم میں گیس کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں