پاکستان اور آسٹریلیا کا غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق
یوتھ ویژن نیوز : (مظہر اسحاق چشتی سے) پاکستان اور آسٹریلیا کا بڑا قدم غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ، ٹریننگ پروگرامز اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک کے درمیان ویڈیو لنک میٹنگ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے اس مسئلے کے خاتمے کے لیے تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
سیکیورٹی اور ٹریننگ تعاون اجلاس میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ پروگرامز شروع کرنے پر گفتگو ہوئی جبکہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی اور ایف آئی اے کے درمیان آسٹریلوی اداروں کے ساتھ تکنیکی تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا جو امیگریشن، سیکیورٹی اور سائبر کرائم کے شعبوں میں عملی اقدامات تیار کرے گا۔ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر بریفنگ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں محسن نقوی نے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا اور اپنے آسٹریلوی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت دی، دونوں وزرائے داخلہ نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔