وزیراعلیٰ  کیخلاف  ایک بار پھرتحریک عدم اعتماد جمع

کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے پاس نمبرز پور ے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے نئے وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی۔

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر کچھ حکومتی اراکین اور وزرا کے بھی دستخط موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں