وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کو فون، پشاور دھماکے کی شدید مذمت، متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار
لاہور(مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعلی خیبرپختونخوامحمود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔پنجاب حکومت شہداء کے غمزدہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہے۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ملک دشمن عناصر وطن عزیز کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔اتحاد کی قوت سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔