وزیراعلیٰ سندھ اور قطری شاہی خاندان کے شیخ احمد بن ثانی کی ملاقات، پانی و زراعت میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

“وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی شیخ احمد بن ثانی سے سرمایہ کاری پر ملاقات”

یوتھ ویژن نیوز : (صائمہ معظم سے) کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن ثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے اور پانی سمیت زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کی معاشی صلاحیتوں اور سرمایہ کار دوست ماحول پر روشنی ڈالی جبکہ قطری مہمان نے جدید زرعی اور واٹر مینجمنٹ ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جہاں وزیراعلیٰ نے کراچی کے ڈیسالینیشن اور واٹر ڈسٹری بیوشن منصوبوں، ٹھٹھہ سے کشمور تک جاری بڑے زرعی پراجیکٹس اور قابلِ تجدید توانائی، ایگرو پراسیسنگ، ڈیری اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش پر بریفنگ دی۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو ان منصوبوں میں شمولیت کی باضابطہ پیشکش بھی کی۔

دونوں جانب اتفاق ہوا کہ مستقبل کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تکنیکی ٹیموں کی فالو اپ ملاقاتیں جلد منعقد کی جائیں۔ شیخ احمد بن ثانی نے اعلان کیا کہ قطری سرمایہ کاروں کا وفد جلد سندھ کا دورہ کرے گا تاکہ منصوبوں کا جائزہ لے کر ممکنہ سرمایہ کاری کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں