وزیراعظم عمران خان سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کی ملاقات۔

بہاولنگر(ملک صفدر ضیاء)وزیراعظم عمران خان سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کی ملاقات۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ حکومت کے فلیگ شپ پروگرام قومی صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی بھی زیر بحت آئی۔

اعجاز الحق نے عوام کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام کو بہاولنگر کی صنعتی ترقی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔

وزیراعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔

ملاقات میں سردار عبدالسمیع بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں