نواز شریف کی واپسی!مریم نواز کی وزیراعظم ہاؤس آمد،
شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔
ٹوئٹر پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی وزیراعظم ہاؤس آمدکی اطلاع دی۔
ویڈیو میں مریم نواز کو شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور حمزہ شہباز کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں آتا دیکھا جاسکتا ہےمسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان کے ڈاکٹرز صحیح علاج کررہے ہیں اور کوئی وبا بھی نہیں ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آکر عدالتوں کے فیصلوں اور سزاؤں کا سامنا کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے