نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنا ہماری غلطی تھی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تسليم کرتا ہوں نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دينے کی غلطی کی ہے کیونکہ اس وقت کبھی ايک بيماری، کبھی دوسری تو کبھی پليٹ ليٹس کی کمی کے باعث ہمیں لگا کہ يہ آج گيا کل گيا۔

منڈی بہاؤالدین (قاری عاشق حسین سے ) میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال کے بعد اسمبلی ڈيزل کے بغير سولر پر چل رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے گلدستے ميں ايک شخص ہے جسے ميں مولانا نہيں کہوں گا، ڈيزل کو مشکل يہ ہے کہ وہ بارہواں کھلاڑی بنا ہوا ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ يہ اپوزیشن چوروں کا ٹولہ اور ڈاکوؤں کا گلدستہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ ہے جب تک زندہ ہوں ان کا پيچھانہيں چھوڑوں گا، ان کوا سلئے ڈر ہے کہ عمران خان کی کوئی قيمت نہيں ہے۔ اگرانھوں نے چوری نہيں کی تو ان کو ڈر کس بات کا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہبازشريف نے ن ليگ کے دور میں اپنے بيٹےاور مقصود چپڑاسی کو باہر بھجواديا، شہبازشریف کے بينک اکاؤنٹ ميں4ارب روپے آئے۔ ان کو پتہ ہے کہ اگر ان کا کیس چلا تو انہوں نے نہیں بچنا،، عدالتیں آزاد ہیں اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ عدالت سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا مریم صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے کہ سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی کو بلیک میل کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے پیغام ہے کہ کپتان ان کے ہر پلان کے لیے تیار ہے، آپ کو ناصرف شکست ہو گی بلکہ آپ سب جیل بھی جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں پہلی بار آزاد خارجہ پاليسی بنی ہوئی ہے جبکہ نوجوانوں کيلئے آئی ٹی سيکٹر ميں انقلاب ليکر آرہے ہيں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں