میرا فون کیوں ٹیپ ہوا؟ مجھ سے پہلے معذرت کی جائے، مریم نواز

لاہور:(عمران قذافی سے) سابق وزیراعظم  میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے مجھ سے معذرت کی جائے کہ میرا فون کیوں ٹیپ ہوا؟

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے استفسار کیا کہ جواب دیا جائے کہ آ ڈیو ٹیپ ایک میڈیا چینل کو کیوں دی گئی؟

انہوں نے کہا کہ نجی گفتگو میں کیا بات کرتے ہیں؟ اس پر کوئی بات نہیں کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا جواب دیا جائے کہ ریکارڈنگ ایک چینل کو کیوں دی گئی؟

مریم نواز نے واضح طور پر کہا کہ میری ٹیپس کو ان سے نہ جوڑا جائے، میں نے کوئی ٹیپ جاری نہیں کی، یہ ادھر سے آئی ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری ذاتی گفتگو کو کسی کے خلاف سازش قرار نہیں دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں