ملالہ کادبئی ایکسپو 2020کا دورہ گیم میں شوہر کو شکست دیدی

لندن(ثاقب ابراہیم غوری سے )نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنے شوہر عصر ملک کو شکست دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

اپنے دورے میں ملالہ کے ساتھ سماجی کارکن اور ملالہ فنڈ کے پارٹنر شہزاد رائے بھی تھے۔ انہوں نے پاکستان کا پوشیدہ خزانہ کے تھیم پر مبنی پویلین کا دورہ کیا اور خواتین کے پویلین کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے نمائش میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک بھی دیکھا جسے پاکستانی کینیڈین آرٹسٹ شاہد رسام نے بنایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں