مری میں جاں بحق اے ایس آئی کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی
اسلام اباد ( عمران قذافی سے )مری میں جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کوہسار نے مرحوم اے ایس آئی اور اہل خانہ کی میتیں وصول کی ہیں۔
نوید اقبال اور اہل خانہ کے جسد خاکی جی سکس رہائش گاہ لائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ سانحہ مری میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار اے ایس آئی اہل خانہ سمیت جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 7 سے 8 افراد بھی ایک گاڑی میں سوار تھے، تمام افراد برف باری اور سردی میں جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مری واقعے میں اے ایس آئی نوید ان کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوئے، جب کہ اے ایس آئی سمیت فیملی کے جاں بحق پانچ افراد کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔