مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع
اسلام آباد:( یاسر ملک سے ) مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نے واضح کیا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کی ہے۔
خیال رہے کہ صورتحال کے پیش نظر مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر آج تک پابندی عائد کی گئی تھی جس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق سیاحوں کے لیے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانے کے لیے پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کی گئی ہے۔
شیخ رشید احمد کے مطابق مری اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو صرف اپنے شناختی کارڈز دکھا کر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں ے کہا ہے کہ سیاحوں کو مری و گلیات جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔