قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی خواجہ شعیب الحسن کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

“قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی خواجہ شعیب الحسن کی رہائش گاہ پر تعزیت کرتے ہوئے”

یوتھ ویژن نیوز: (مظہر اسحاق چشتی سے) قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے معروف کاروباری اور سماجی شخصیت خواجہ شعیب الحسن کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ اہلِ خانہ کو صبر اور استقامت عطا کرے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کا بڑا اعلان! عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خان خاکوانی، مخدوم صلاح الدین گیلانی، سابق کمشنر محمد علی گردیزی، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی اور متعدد دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں