غازیوں اورشہیدبچوں کےوالدین کو مایوس نہیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔ (عمران قذافی سے ):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غازیوں اورشہیدبچوں کےوالدین کو مایوس نہیں کریں گے، تشدد اور اسےبطورہتھیار برتنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائےگا ۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏دہشت گرد 16دسمبر 2014 کو پشاورکےآرمی پبلک سکول پر حملہ آورہوئےاور 132 بچوں سمیت 140 لوگوں کوشہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےکامیابی سےدہشت گردی کو شکست دی ہے، اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ غازیوں اورشہیدبچوں کےوالدین کو مایوس نہیں کریں گے، تشدد اور اسےبطورہتھیار برتنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں