عوام عمران خان کی سچائی ، محنت اور دیانت کے ساتھ کھڑے ہیں ، حماد اظہر
اسلام آباد۔(عمران قذافی سے ):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کی سچائی ، محنت اور دیانت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
جمعہ کو منڈی بہاء الدین میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام عمران خان کی سچائی ، محنت اور دیانت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے جلسہ عام کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عوام کا ایک جم غفیر وزیراعظم کا خطاب سننے کے لئے جمع تھا ۔
Load/Hide Comments