عمران خان اپریل میں آرمی چیف تبدیل، الیکشن میں دھاندلیِ، مخالفین کو نااہل کروانے والے تھے: حامد میر
رانا ثنااللہ نے کسی طریقے سے پیغام پہنچایا کہ میرے پاس 1500 آنسو گیس کے شیل ہیں۔ ایک ہزار پورے مجمع کے لئے ہیں اور پانچ سو صرف آپ کے کنٹینر کے لئے ہیں۔ یہ بات جب کنٹینر پر پہنچی تو کنٹینر واپس مڑ گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان اپریل 2022 میں نیا آرمی چیف لا کر جلد الیکشن کروانا چاہتے تھے جن میں انہیں دو تہائی اکثریت دلوائی جاتی اور ان کے مخالفین، خصوصاً مسلم لیگ نواز کے خلاف ایک محاذ کھڑا کیا جا رہا تھا جس کے لئے آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔
یہ کہنا تھا سینیئر صحافی حامد میر کا نیوز ون چینل پر سجاد میر کے ساتھ انٹرویو میں جہاں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر یہ اپنا تبصرہ دے رہے تھے۔
Load/Hide Comments