شہباز شریف کو کوئی ضمانت نہیں ملی، شہباز گل
اسلام آباد ( یاسر ملک سے ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی ترجمانوں کا کام بولنا ہے۔ شہباز شریف کے خلاف کیسز ہیں لیکن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب انگلی لہرا لہرا کر شہباز شریف کی نقل کرتی ہیں اور مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو برطانوی عدالت سے ضمانت ملی ہے لیکن شہباز شریف کو کوئی ضمانت نہیں ملی۔
شہباز گل نے کہا کہ تحقیقات سلمان شہباز کیس پر ہو رہی تھیں۔ شہباز شریف کو ضمانت میرٹ پر ملی اس کے ثبوت ہی سامنے لے آنا چاہیے۔
Load/Hide Comments