شہبازشریف کا بلاول سے رابطہ، گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کیلئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔
Load/Hide Comments