سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سے عبارت ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (قاری عاشق حسین سے) – رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سے عبارت ہے۔ فواد چودھری بولے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ جان بولٹن امریکا کی رجیم جینچ سازشوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔ چیف جسٹس کو صدر پاکستان نے سائفر کی تحقیقات کا خط لکھ رکھا ہے۔ بہت سے لوگ سائفر کی تحقیقات نہیں کرانا چاہتے۔ اب تو سپریم کورٹ کے سامنے صرف رونا ہی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا آرٹیکل چھ لگنا شروع ہو جائے تو گلے زیادہ اور رسے کم پڑ جائیں گے۔ جو مرضی فیصلے کر لیں عوام کا طوفان نہیں رکے گا۔ مقتدر حلقے دیکھ لیں حالات کس طرف جا رہے ہیں۔ قوم اب انقلاب کیلئے تیار ہے۔ عوام کو فیصلوں کا حق دینا ہو گا
Load/Hide Comments