سعودی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاکستان اورسعودیہ نے عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

pak-saudi-defense-meeting-asim-munir-fahad-bin-saud

یوتھ ویژن نیوز : (ثاقب ابراہیم سے) فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی سمت دینے کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک اہم ملاقات ہوئی جہاں رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، خطے کی مجموعی سلامتی اور مستقبل میں عسکری اشتراک کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی کمانڈر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دفاعی شراکت داری کو وقت کی ضروریات کے مطابق وسعت دیں گے۔ ملاقات میں تربیت، کیپسٹی بلڈنگ، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ عسکری مشقوں جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ فیلڈ مارشل نے دوطرفہ دفاعی اشتراک کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

مزید یہ بھی پڑھی :  نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاکستان اور بحرین نے عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن اور عالمی سطح پر امن کوششوں میں پاکستان کا کردار انتہائی مثبت اور قابلِ قدر ہے۔ سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جس کے بعد دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پہلے ہی ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے جبکہ آج کی ملاقات کو دونوں ممالک کے مستقبل کے عسکری تعلقات کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں