سانحہ مری کے بعد پنجاب حکومت کا مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ

لاہور (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مری میں طویل بریفنگز اور مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے

▪ مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے

▪ مری میں فوری طور پر SP اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو تعینات کیا جائے گا

▪ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت/کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا

▪ ریسکیو 1122 کے عملے کو ٹریل بائکس اور وائرلیس سسٹم دیا جائے گا

▪ ‏مری میں 2 نئے تھانے بنائے جائیں گے

▪ سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 نئے پارکنگ پلازےبنائےجائیں گے

▪ پارکنگ پلازوں سے سے مال روڈ تک شٹل سروس چلائی جائےگی

▪ مری جانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی

▪ نیا ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ترتیب دیا جائے گا

▪ ‏مری کےعلاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

▪ برفباری کے دوران اپنائے جانے والے SOPs کا ازسر نو جائزہ لے کر سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں