سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی
اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جام کمال نے اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حکومتی کی نالائقیوں پر کھل کر اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کو ابھی بدلے ہوئے چند ہی دن ہوئے ہیں اور بلوچستان کے حالات مزید ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ انکی حکومت کے جانے کے محض چند دن بعد ہونے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی نااہلی اس بڑھ کر کیا ہوگی کہ محض چند دنوں میں حکومتی کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے انہوں نے بلوچستان حکومت کے خلاف 6 نکاتی چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یہ لکھا کہ :
1- بلوچستان یونیورسٹی دو مہینے سے بند۔
2- گوادر حق دو تحریک دھرنا 29 دن سے جاری.
3- ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن دو ماہ سے ہڑتال.
4-سول سیکریٹریٹ اسٹاف یونین 20 دن سے ھڑتال
5-بہادرخان وویمن یونیورسٹی کے طالبات کا احتجاج
6- ترقیاتی منصوبے 3 مہینے سے بند