سابق صدر آصف زرداری سے چودھری شجاعت حسین کی ملاقات
لاہور،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ لاہور کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین سے ملاقات کی.ملاقات کے دوران ق لیگی سربراہ نے آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔
زرداری سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی تعزیت کی۔سابق صدر زرداری سے ذکا اشرف، ملک ریاض، صحافی سہیل وڑائچ ، صحافی عامر میر ، صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت کی
Load/Hide Comments