راولپنڈی کے وزراء اور ارکان اسمبلی کی 73 فیصد آبادی کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد
لاہور:(مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو راولپنڈی کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزراء اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی 73 فیصد آبادی کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں 30 لاکھ سے زائد خاندان کو مفت علاج کی سہولت میسر آنا نعمت ہے۔راولپنڈی ڈویژن کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کیلئے 7 ہزار بیڈ تک گنجائش ہونا قابل تحسین امرہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ وز یراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے خوش آئند ہیں۔ امن و امان یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا اجراء ضروری سمجھتا ہوں۔ شیخ رشید نے تجویز پیش کی کہ سٹیڈیم کے ساتھ منسلک ہوٹل بنا کر کرکٹ میچ کے دوران عوام کو درپیش ٹریفک کی دشواریوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دے کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کے دل جیت لئے۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد خوش آئند ہے۔ ایم پی اے فرح آغا نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خواتین ارکان اسمبلی نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک راولپنڈی کو اتنا بڑا ترقیاتی پیکیج نہیں ملا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ راولپنڈی پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، عوام کے مسائل ترجیحاً حل کریں گے۔راولپنڈی سمیت ہر شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ ارکان اسمبلی نے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا خیرمقدم کی