رانا سکندر حیات کا بڑا اعلان ! ٹریفک خلاف ورزی پر کسی طالبعلم کو رعایت نہیں ملے گی

rana-sikandar-hayat-denies-fir-news-students-traffic-laws

یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصؤصی امجد محمود سے) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے طلباء پر ٹریفک خلاف ورزی کی ایف آئی آر نہ ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، معافی کسی کے لیے نہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مجھ سے منسوب یہ بیان مکمل طور پر غلط ہے اور میں نے اس نوعیت کی کوئی سٹیٹمنٹ نہیں دی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور طلباء سمیت ہر فرد کو قوانین کے احترام کو یقینی بنانا ہوگا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت کو طلباء کے مسائل اور مشکلات کا مکمل احساس ہے مگر انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہے، اسی لیے کم عمر طلباء سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق سفر کا کوئی مناسب متبادل انتظام کریں، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت یا معافی نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور طلباء کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں