حکومت کے دن گنے گئے؟ صحافی: ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں، اختر مینگل

اسلام آباد:(عمران قذافی سے ) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے جب ایک صحافی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد استفسار کیا کہ کیا حکومت کے دن گنے گئے؟ تو انہوں نے برجستہ طور پر جواب دیا کہ ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملک عبدالولی کاکڑ، آغا حسن، حاجی ہاشم، ملک نصیر، سید محمود شاہ ، مولانا انور، زاہد درانی اور مولانا لطف الرحمان شریک تھے۔

اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آئندہ مستقبل کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کچھ دیر قبل ایم کیو ایم پاکستان کے بھی وفد نے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں