حکومت کا غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کیلئے شہریت دینے کا فیصلہ
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کیلئے شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد:(ثاقب ابراہیم غوری سے ) قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ملک میں سی پیک پر کام جاری ہے اس کے اچھے نتائج آئیں گے، چاہتے ہیں افعانستان میں بھی سی پیک جیسا پراجیکٹ ہونا چاہیے۔معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی متفقہ پالیسی ہے، اس میں تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے تیار کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی جب بھی بلائے گی ہم بریفنگ کے لیے تیار ہیں، کوئی بھی حکومت اس پالیسی پر نظر ثانی کرسکتی ہے۔ قومی سلامتی پالیسی پر سیاست نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اہم مسئلہ ہے اسے نطر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بھارت اب بھی اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ باڑ کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں گے،افعانستان کے ساتھ تجارت میں بہتری آئی ہے۔