‘حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں، فواد چوہدری

اسلام آباد (یاسر ملک سے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرہاؤس لاہورپرغیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتا ہوں، صوبائی انتظامیہ نے آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں