جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ

اسلام آباد(محمد زوہیب سے ) مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین اچانک لندن روانہ ہو گئے

جہانگیر خان ترین لندن طبی معائنہ کے لئے گئے ہیں، جہانگیر خان ترین علیل ہیں اور وہ لاہور کےنجی ہسپتال میں بھی چند روز زیر علاج رہے ہیں اسکے بعد گھرمنتقل ہو گئے تھے تا ہم آج وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنا علاج معالجہ کروائیں گےنجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے جسم میں خون کم بن رہا تھا، جہانگیرخان ترین معدے میں السر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،جہانگیر ترین گزشتہ دنوں شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج رہے۔

ندن روانگی سے قبل جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لئے لندن جا رہے ہیں ،اس سے قبل بھی جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن جا چکے ہیں، جہانگیر ترین ماضی میں لندن گئے ہیں تو یہ خبریں آئی تھیں کہ انکی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے تا ہم جہانگیر ترین نے اسکی تردید کی تھی،اور کہا تھا کہ نواز شریف کی ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

جہانگیر خان ترین پچھلے دنوں متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر خان ترین کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبعیت کی ناسازی باعث تشویش ہے اپیل ہے کہ تمام اہل وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائیں ،دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی و غم سے نجات ملے

اپنا تبصرہ بھیجیں