جسٹس عائشہ ملک کا سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے کا امکان
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے )جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس عائشہ پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون جج تعینات ہوں گی۔
فروغ نسیم نے بتایا کہ پانچ،چار کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش ہوئی،مخالفت میں کس نے ووٹ دیا نام نہیں لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد ، عمر عطا بندیال، سرمد جلال ، میں نے اور اٹارنی جنرل نے حق میں ووٹ دیا، جسٹس عائشہ کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی کوٹے پر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں خواتین ججز کی تعداد 33 سے 50 فیصد ہے
Load/Hide Comments